مہاراشٹر: ڈپلومہ انجینئرنگ میں داخلے جاری، 2 جولائی آخری تاریخ
دسویں جماعت کے کامیاب طلبہ کیلئے تین سالہ فرسٹ ایئر ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 26 جون 2025 ہے، جبکہ بارہویں جماعت (سائنس) کے کامیاب طلبہ کیلئے ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر میں داخلے کیلئے 2 جولائی 2025 تک رجسٹریشن جاری رہے گا۔

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے تمام پالی ٹیکنیک کالجوں میں تعلیمی سال 2025-26 کے ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کا آن لائن عمل شروع ہو چکا ہے۔
دسویں جماعت کے کامیاب طلبہ کیلئے تین سالہ فرسٹ ایئر ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 26 جون 2025 ہے، جبکہ بارہویں جماعت (سائنس) کے کامیاب طلبہ کیلئے ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر میں داخلے کیلئے 2 جولائی 2025 تک رجسٹریشن جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ تمام داخلے آن لائن رجسٹریشن اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے، اس لئے طلبہ اور والدین سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کریں۔
رجسٹریشن کیلئے ضروری دستاویزات میں فرسٹ ایئر ڈپلومہ کیلئے دسویں کی مارکس شیٹ، ایل سی یا جنم داخلہ اورکاسٹ سرٹیفکیٹ (صرف ریزرو کٹیگری امیدواروں کیلئے) لازمی ہے۔ وہیں ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر ڈپلومہ کیلئے دسویں اور بارہویں (سائنس) کی مارکس شیٹ، ایل سی اورکاسٹ سرٹیفکیٹ (صرف ریزرو کٹیگری امیدواروں کیلئے) لازمی ہے۔
آن لائن رجسٹریشن فیس جنرل کٹیگری 400روپیہ اورریزرو کٹیگری300 روپیہ ہے۔ کسی بھی ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں داخلے انٹرنس اگزام( سی ای ٹی/جے ای ای/این ای ای ٹی) دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ تما م کورسیس کیلئے مہاراشٹر حکومت مائناریٹی طلبہ کو 41000 روپیہ اسکالرشپ بھی فراہم کرتی ہے۔