آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم سے آنے والے انڈیگو کے طیارے کا ایک انجن خراب، دہلی میں ہنگامی لینڈنگ

وشاکھاپٹنم سے ہفتہ کو دہلی آنے والی انڈیگو کی فلائٹ میں ایک انجن خراب ہونے کی وجہ سے دہلی میں مکمل ہنگامی صورتحال (فل ایمرجنسی) کا اعلان کر کے اس کی لینڈنگ کرائی گئی۔

نئی دہلی: وشاکھاپٹنم سے ہفتہ کو دہلی آنے والی انڈیگو کی فلائٹ میں ایک انجن خراب ہونے کی وجہ سے دہلی میں مکمل ہنگامی صورتحال (فل ایمرجنسی) کا اعلان کر کے اس کی لینڈنگ کرائی گئی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
پرواز سے قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا


ذرائع کے مطابق، یہ بوئنگ بی 737-800 طیارہ (رجسٹریشن نمبرٹی سی ۔سی اواین ) تھا۔ اس میں 161 مسافر سوار تھے۔ طیارے کی صبح 10:54 بجے دہلی ہوائی اڈے پر محفوظ لینڈنگ ہوئی۔

اس دوران فائر فائٹنگ کی ٹیم، میڈیکل ٹیم اور سکیورٹی اہلکاروں کی ٹیم مکمل طور پر تیار تھی۔ مسافروں کو محفوظ طریقے سے اتار کر طیارے کی جانچ کی جا رہی ہے۔


انڈیگو کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 28 مارچ کو پرواز نمبر 6E 579 وشاکھاپٹنم سے دہلی آ رہی تھی۔ دہلی میں اترنے سے کچھ دیر قبل "تکنیکی خرابی” کا پتہ چلا۔


ترجمان نے بتایا کہ احتیاط برتتے ہوئے پائلٹ نے ترجیحی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور طیارے کی ضروری جانچ کی جا رہی ہے۔