جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، پاکستانی دہشت گرد مارا گیا: فوج
فوج کے مطابق کشمیر خطے میں اس سال لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی یہ پہلی کوشش تھی، جسے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات بوچھڑ علاقے میں ناکام بنایا گیا۔ یہ کارروائی جموں اور کشمیر پولیس کی جانب سے موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔
سری نگر: سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے رات بھر کی کارروائی کے دوران ایک مشتبہ پاکستانی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ۔
فوج کے مطابق کشمیر خطے میں اس سال لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی یہ پہلی کوشش تھی، جسے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات بوچھڑ علاقے میں ناکام بنایا گیا۔ یہ کارروائی جموں اور کشمیر پولیس کی جانب سے موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں فوج کی سری نگر میں مقیم چنار کور نے کہا کہ ڈگی 2 اوری نامی آپریشن اب بھی جاری ہے ۔
فوج کے بیان کے مطابق مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوجی دستوں نے گھات لگا کر دہشت گرد کو للکارا، جس پر اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک پاکستانی دہشت گرد مارا گیا۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے اس کے قبضے سے ایک اے کے رائفل، پستول اور بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا۔