یوروپ

ترکیہ میں انسٹا گرام غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا

تاہم ترکیہ کا یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون نے انسٹاگرام پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹیں کی تھیں۔

انقرہ: ترکیہ میں بغیر کوئی وجہ بتائے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو بند کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق ترکیہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز،کیمونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر انسٹاگرام کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کیرالا میں زائد از 20 ہزار افراد آن لائن دھوکہ دہی کا شکار۔ 201 کروڑ روپئے سے زیادہ رقم سے محروم
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست

ترکیہ کی حکومت نے انسٹاگرام پر پابندی کی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انسٹاگرام کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔ تاہم ترکیہ کا یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون نے انسٹاگرام پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹیں کی تھیں۔

انسٹاگرام نے ان پوسٹوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے ہٹا دیا تھا جس پر فرحتین التون نے انسٹاگرام کو دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ایکس پر لکھا کہ انسٹاگرام کی سینسر شپ پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔

a3w
a3w