مشرق وسطیٰ

ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو

ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادراورال اولو نے ایران کے صدر کی کی ہلاکت کا باعث بننے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کا جائزہ پیش کیا ہے۔

انقرہ: گزشتہ روز صدر ابراہیم رئیسی جس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے اس ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم ممکنہ طور پر آف تھا ۔

متعلقہ خبریں
ایران میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع
ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک فوجی کی سرسلہ میں آخری رسومات
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار

ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادراورال اولو نے ایران کے صدر کی کی ہلاکت کا باعث بننے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کا جائزہ پیش کیا ہے۔

وزیر اورال اولو نے کہا، ہمیں ہیلی کاپٹر سے کوئی سگنل نہیں ملا۔ غالباً کوئی سگنل سسٹم نہیں تھا یا اسے بند کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی پیروی اس لمحے سے کی جب اس ہیلی کاپٹر کے بارے میں ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، انہوں نے کہا کہ ایران، ترکیہ کے سمندری اور فضائی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا گیا تھا۔

اورال اولو نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر سے کوئی سگنل نہیں بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر ایرانی فریق سے رابطہ کیا۔ لیکن بدقسمتی سے ہمیں احساس ہوا کہ سگنل سسٹم شاید بند تھا یا ہیلی کاپٹر میں وہ سگنل سسٹم نہیں تھا۔

کیونکہ اگر ہیلی کاپٹر میں سگنل سسٹم ہوتا تو یقیناً ہمارے سگنلز پر گرتا لیکن ایسا نہیں ہوا۔وزیر اورال اولو نے برادر ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

a3w
a3w