ایشیاء

بنگلہ دیش میں لوٹا گیا اسلحہ جمع کرادینے کی ہدایت

بنگلہ دیش پولیس نے اتوار کے دن شہریوں کو حکم دیا کہ وہ حالیہ تشدد کے دوران پولیس اسٹیشنوں سے لوٹے گئے ہتھیار 3ستمبر تک لوٹادیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش پولیس نے اتوار کے دن شہریوں کو حکم دیا کہ وہ حالیہ تشدد کے دوران پولیس اسٹیشنوں سے لوٹے گئے ہتھیار 3ستمبر تک لوٹادیں۔

کوٹہ سسٹم کے خلاف ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے دوران تشدد برپا ہوا تھا اور پولیس اسٹیشنوں سے اسلحہ لوٹا گیا تھا۔ پولیس ہیڈکوارٹرس نے کہا ہے کہ لوٹا گیا سارا اسلحہ منگل تک واپس کردیا جائے۔

ہفتہ کے دن تک قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے مختلف قسم کے 3ہزار 872ہتھیار برآمد کئے جو پولیس اسٹیشنوں سے لوٹے گئے تھے۔

عبوری حکومت شیخ حسینہ کی 15سالہ حکومت کے دوران شہریوں کو جاری اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

a3w
a3w