حیدرآباد

جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے جاریہ مالی سال کے اختتام پر گزشتہ سال کے مقابلہ میں 257 کروڑ زائد جائیداد ٹیکس وصول کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے جاریہ مالی سال کے اختتام پر گزشتہ سال کے مقابلہ میں 257 کروڑ زائد جائیداد ٹیکس وصول کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
جی ایچ ایم سی کا غزل اور شاعری کا ثقافتی پروگرام
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا

جاریہ سال 2023-24 کے بجٹ میں 1810 کروڑ روپے جائیداد ٹیکس وصولی کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا تاہم 1917 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ جو سال گزشتہ کے 1660 کروڑ روپے ٹیکس کے مقابلہ میں 15.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ون ٹائم سٹلمنٹ اسکیم شروع کی گئی تھی۔ جس میں یکمشت جائیداد ٹیکس ادا کرنے والوں کو 90فیصد سود معاف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جس کے نتیجہ میں تقریباً 300 کروڑ روپے زائد ٹیکس وصل ہوا ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے بتایا کہ عہدیداروں کی دلچسپی سے ٹیکس وصول کی آخری دن 123 کروڑ روپے وصول ہوئے اور یہ ٹیکس دہندگان اور اسٹاف کی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ کمشنر نے ٹیکس دہندگان اور جی ایچ ایم سی اسٹاف کے تعاون کی ستائش کی۔