حیدرآبادسوشیل میڈیا

برطانیہ سے بہن کی لاش وطن لانے میں مدد کی درخواست

حیدرآبادکی ایک لڑکی نے جوسائی تیجسوی کاماریڈی کی بہن ہے‘ جس کا حال ہی یوکے میں انتقال ہوگیاہے‘ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے تارک راما راؤ سے جذباتی اپیل کی‘اس کی لاش کوحیدرآبادلانے میں افراد خاندان سے ممکنہ تعاون کریں۔

حیدرآباد: حیدرآبادکی ایک لڑکی نے جوسائی تیجسوی کاماریڈی کی بہن ہے‘ جس کا حال ہی یوکے میں انتقال ہوگیاہے‘ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے تارک راما راؤ سے جذباتی اپیل کی‘اس کی لاش کوحیدرآبادلانے میں افراد خاندان سے ممکنہ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا

پریا ریڈی جوسائی تیجسوی کی بہن بتائی گئی ہے نے ٹویٹرپر وزیر کے ٹی آر سے مدد کی درخواست کی ہے۔ پریا ریڈی نے دعویٰ کیا کہ ان کی بہن کی لاش وطن لانے میں بیوروکریسی کی متعدد رکاوٹوں کاسامناہے۔براہ مہربانی‘ میری بہن کی وطن میں آخری رسومات کی ادائی میں آپ مدد کریں۔

انہوں نے ٹویٹر پر کے ٹی آر سے یہ اپیل کی ہے۔اس لڑکی کی اپیل پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کے ٹی آر نے تیجسوی کی موت پراظہار تعزیت کیااور لاش کوواپس وطن لانے میں ضروری ممکنہ تعاون کا عہد کیا اورکہاکہ آپ کے ذاتی نقصان پر مجھے بے حد افسوس ہے۔

میری ٹیم @ktr officeمقامی برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کی ٹیم کے ساتھ آپ کی مدد کے لئے کام کرے گی۔ سائی تیجسوی‘کرون فیلڈیونیورسٹی میں ایروناٹیکس اور اسپیس انجینئرنگ کی طالبہ تھیں۔چنددنوں قبل وہ ہلاک ہوگئیں۔

خاندان کے مطابق سائی تیجسوی11اپریل کوبرگٹن بیچ (ساحل) پرغرق ہوگئی تھیں تب سے ان کی لاش برطانیہ کے ایک ہاسپٹل میں رکھی ہوئی ہیں۔ سائی کی لاش کوبرطانیہ سے ہندوستان منتقل کرنا ہے۔

طالبہ کے خاندان نے ایک کراوڈفنڈنگ پیج قائم کیاہے اور انہوں نے 20 ہزار پاونڈس اکھٹاکرنے کاہدف رکھا ہے۔ اب تک 19 ہزار پاؤنڈجمع ہوچکے ہیں۔آپ کے عطیات سے سائی کی لاش وطن ہندوستان لائی جاسکے گی جہاں ان کی پورے احترام کے ساتھ آخری رسومات انجام دی جائیں گی جو اس کی وہ حقدارہیں۔