حیدرآباد

آزاد امیدوارہ سریشا کو سیکوریٹی فراہم کرنے کی ہدایت

تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے آج کولا پور سے آزاد امیدوار کے طور پر اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کررہی سریشا کو سیکوریٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے آج کولا پور سے آزاد امیدوار کے طور پر اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کررہی سریشا کو سیکوریٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

سریشا، سیکوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھیں۔

آج ہائی کورٹ میں ان کی عرضی پر سماعت کی گئی جس کے بعد عدالت نے سریشا کو انتخابات کے اختتام تک سیکوریٹی فراہم کرنے اور ان کے انتخابی جلسوں کے دوران پولیس کا مناسب بندوبست کرنے کی ہدایت دی۔

اس سلسلہ میں ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن اور پولیس کو چند ہدایات جاری کی ہیں۔

a3w
a3w