تلنگانہ

کے سی آر نے کومپلی وینکٹیشور سوامی مندر میں پوجا کی

کے سی آر نے 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے یہاں خصوصی پوجا کی۔ اس دوران مندر کے پجاریوں نے انہیں ویدک منتروں کے ساتھ آشیرواد دیا۔

سدی پیٹ: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ہفتہ کے روزکومپلی وینکٹیشور سوامی مندر میں پوجا ارچنا کی۔ مندر پہنچنے پر مسٹرراؤ کا روایتی انداز میں پجاریوں نے پورن کمبھم کے ساتھ استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

کے سی آر نے 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے یہاں خصوصی پوجا کی۔ اس دوران مندر کے پجاریوں نے انہیں ویدک منتروں کے ساتھ آشیرواد دیا۔

کے سی آر نے مندر کے احاطے میں ہی کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر خزانہ ہریش راؤ اور دیگر لیڈر بھی موجود تھے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسٹر راؤ 9 نومبر کو گاجویل اور کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

a3w
a3w