تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی مقامات پر سردی کی لہر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کہر

تلنگانہ کے کئی مقامات پر سردی کی لہر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کہر دیکھی جارہی ہے۔کہر کے سبب صبح کے اوقات میں گاڑی سواروں کومشکل صورتحال کا سامنا ہے جو اپنی گاڑیوں کی لائٹس کھول کر گاڑیوں کو چلانے کیلئے مجبور ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی مقامات پر سردی کی لہر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کہر دیکھی جارہی ہے۔کہر کے سبب صبح کے اوقات میں گاڑی سواروں کومشکل صورتحال کا سامنا ہے جو اپنی گاڑیوں کی لائٹس کھول کر گاڑیوں کو چلانے کیلئے مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے۔سردی کے موسم میں عموما کہر کی گھنی چادر کے نتیجہ میں سڑکوں پر راستہ صاف دکھائی نہیں دیتااورحادثات کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ضلع عادل آباد میں سردی کے ساتھ ساتھ کہر بھی زیادہ دیکھی جارہی ہے۔

عموما قومی شاہراہوں پر کہر کے پیش نظر احتیاط کا مشورہ دیاگیا ہے۔ضلع کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں شدید سردی محسوس ہورہی ہے۔

کئی علاقوں میں صبح 9بجے تک بھی سورج نظرنہیں آرہا ہے۔عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔ سردی سے بچے اور معمرین شدید متاثرہیں۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم ہے۔

نزلہ‘ کھانسی‘ زکام اور بخار میں کئی افراد مبتلا ہیں۔ عادل آباد میں گرم ملبوسات کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام سویٹرس‘ ٹوپیوں اور مفلرس کااستعمال کررہے ہیں۔ چائے خانوں پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ صبح اورشام کے اوقات میں ضلع کے بیشتر مقامات پر لوگ آگ تاپتے نظر آرہے ہیں۔

ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے۔ درجہ حرارت معمول سے دو یا تین ڈگری کم درج کیاگیا ہے۔ شام 6 بجے سے اگلے دن صبح 8 بجے تک کئی مقامات پر شدید سردی ہے۔ گذشتہ روز شہر میں معمول کا اقل ترین درجہ حرارت 18.1 درج کیاگیاتھا۔