شادی میں ریکارڈ توڑ جہیز، دولہے کو 210 بیگھہ زمین، پٹرول پمپ اور 15 کروڑ روپے نقد (ویڈیو)
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہے کو بھاری بھرکم جہیز دیا گیا ہے، جس پر دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔
دہلی: لکھنؤ (یوپی) سے ایک ایسی شادی کی خبر سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس شادی میں دولہے کو جو جہیز ملا ہے اس نے ہر کسی کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہے کو بھاری بھرکم جہیز دیا گیا ہے، جس پر دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔
ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دلہے کو جہیز میں 210 بیگھہ زمین تحفے میں دی گئی ہے۔ یہی نہیں، جہیز میں ایک پٹرول پمپ بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ دلہے کو 15 کروڑ 65 لاکھ روپے نقد رقم اور 3 کلو چاندی بھی دی گئی ہے۔ یہ سب دیکھ کر تقریب میں موجود مہمان بھی حیران رہ گئے۔
Love marriage vo kya hota hai 💀 pic.twitter.com/otmFucQnep
— Wednesday (@Shizukahuji) August 20, 2025
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ہے اور اب تک اس پر ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ویوز آ چکے ہیں۔ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا: "ارینج میرج میں تو پیسے کی بارش ہوتی ہے”۔
ایک اور نے سوال اٹھایا: "یہ دلہے آخر کون ہے، اس کا پروفائل کیا ہے؟” کسی نے کہا: "مارواڑی شادیاں ایسی ہی ہوتی ہیں”. کچھ لوگوں نے مذاق میں یہ بھی لکھا: "اگر حکومت کی نظر اس پر پڑ گئی تو اتنا ٹیکس لگے گا کہ یہ سب ختم ہو جائے گا”۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں جہیز لینا اور دینا دونوں ہی جرم ہیں۔ اس کے باوجود مختلف علاقوں میں اس روایت کو دیکھا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر آئے دن اس نوعیت کے ویڈیوز وائرل ہوتے رہتے ہیں۔