حیدرآباد

بی جے پی تلنگانہ میں جاری گروہ بندی سے امیت شاہ شدید ناراض

امیت شاہ نے پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ بی آر ایس سے بی جے پی میں شامل ہوئے قائدین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل رکھیں ریاستی قیادت پر واضح کیا گیا کہ گروپ بندی کو ختم کرتے ہوئے سب کو ساتھ ملکر کام کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی کے سینئر قائد امیت شاہ نے بی جے پی تلنگانہ میں جاری گروہ بندی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ امیت شاہ نے تلنگانہ کے بی جے پی قائدین اور ریاست کے انچارج قومی قائدین کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ریاست میں بی جے پی میں جاری داخلی خلفشار پر شدید ناراضگی ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت

گذشتہ روز پارٹی کے قومی صدر جئے پی نڈا کی قیام گاہ پر منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے جنرل سکریٹری سنیل بنسل، سکریٹری بی ایل سنتوش، ریاست کے انچارج ترون چگھ، صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کمار، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، قومی نائب صدر ڈی کے ارونا، پارٹی کے اوبی سی مورچہ کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن و دیگر نے شرکت کی تھی۔

 واضح رہے کہ جنوبی ہند میں کرناٹک کے بعد تلنگانہ ایسی دوسری ریاست ہے جہاں بی جے پی اپنی کامیابی کے متعلق پرامید ہے۔ اس وجہ سے بی جے پی ہائی کمانڈ اس سال کے اواخر میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کی شدت کے ساتھ تیاری میں مصروف ہے۔ اطلاعات کے مطابق امیت شاہ نے بنڈی سنجے کو گروپ بندیوں سے گریز کرنے اور تمام قائدین کو ساتھ لیکر تعاون واشتراک کے ساتھ کام کرنے کی نصیحت کی۔

 انہوں نے پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ بی آر ایس سے بی جے پی میں شامل ہوئے قائدین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل رکھیں ریاستی قیادت پر واضح کیا گیا کہ گروپ بندی کو ختم کرتے ہوئے سب کو ساتھ ملکر کام کرنا چاہئے۔

 بنڈی سنجے کو پارٹی قائدین کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ واضح رہے کہ بی جے پی دوسری سیاسی جماعتوں خاص کر بی آر ایس کے اہم اور طاقت ور قائدین کو انحراف کرانے کی مسلسل کوشش کررہی ہے۔