کھیل

ممبئی انڈینس نے پنجاب کنگس کو 204 رنز کا ہدف دیا

پنجاب کنگس کے کپتان شریاس ایئر نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہیں تھی اور وہ جلد ہی روہت شرما (آٹھ) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔

احمد آباد: تلک ورما (44) اور سوریہ کمار یادیو (44) رنز اور جونی بیئرسٹو (38) اور نمن دھیر (37) کی شاندار اننگز کی بدولت ممبئی انڈینس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بارش سے متاثرہ دوسرے کوالیفائر میں پنجاب کنگس کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔

متعلقہ خبریں
آئی پی ایل، 6 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت
راشد خان نے پرپل کیاپ پر قبضہ جمالیا
گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے ہرایا
روہت اور کوہلی کی 14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی میں واپسی
کے ایل راہول نے آر سی بی میں واپسی کا اشارہ دیا


پنجاب کنگس کے کپتان شریاس ایئر نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہیں تھی اور وہ جلد ہی روہت شرما (آٹھ) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔

اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے تلک ورما نے جونی بیرسٹو کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ تلک ورما نے 29 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (44) رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 26 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (44) رنز کی اننگز کھیلی۔

جونی بیرسٹو نے 24 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (38) اور نمن دھیر نے 18 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے (37) رنز بنائے۔ راج باوا آٹھ رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 203 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔


پنجاب کنگس کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کائل جیمیسن، مارکس اسٹوئنس، وجے کمار ویشاک اور یجویندر چہل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔