آندھراپردیش

Intermediate Exam Results Released، آندھرا پردیش انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری

عام طور پر سابقہ حکومتیں میڈیا کانفرنس کے ذریعہ آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے نتائج جاری کرتی تھیں، لیکن اس بار حکومت نے روایتی انداز سے ہٹ کر براہ راست انٹرمیڈیٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر نتائج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔ صبح 11 بجے وزیر آئی ٹی وتعلیم نارا لوکیش نے سال اول اورسال دوم کے نتائج کا اعلان کیا۔ لوکیش نے بتایا کہ طلبہ سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ اپنے نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، حکومت کی جانب سے شروع کردہ منامترا واٹس اپ سروس کے ذریعہ بھی نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
گروپI کے جوابی بیاضات کی جانچ کا آغاز، جلد نتائج کا اعلان متوقع

اس موقع پرانہوں نے طلبہ کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج طلبہ کے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کریں گے۔ اس بار حکومت نے تجرباتی بنیاد پر انٹرمیڈیٹ کے پہلے اور دوسرے سال کے نتائج جاری کرنے کا نیا طریقہ اپنایا ہے۔

عام طور پر سابقہ حکومتیں میڈیا کانفرنس کے ذریعہ آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے نتائج جاری کرتی تھیں، لیکن اس بار حکومت نے روایتی انداز سے ہٹ کر براہ راست انٹرمیڈیٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر نتائج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔