حیدرآباد
حائیڈرا پر تلنگانہ کانگریس میں اندرونی اختلافات
رود موسیٰ پروجیکٹ کے نام پر حائیڈرا کی انہدامی کارروائیوں اور تخلیہ پر تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر جگاریڈی سے لیکر خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر تک بعض کانگریس قائدین برہم ہیں۔
حیدرآباد: رود موسیٰ پروجیکٹ کے نام پر حائیڈرا کی انہدامی کارروائیوں اور تخلیہ پر تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر جگاریڈی سے لیکر خیریت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر تک بعض کانگریس قائدین برہم ہیں۔
پارٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ بعض وزراء اور سینئر قائدین معاملہ سے نمٹنے کے لئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے انداز پر ناخوش ہیں۔
کئی ایک قائدین اس بارے میں فکرمند اور پریشان ہیں کہ حائیڈرا کی انہدامی کارروائیوں کے بعد سے پارٹی کو منفی تشہیر مل رہی ہے اور اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا کہ اس کا مجوزہ مجالس مقامی انتخابات میں پارٹی پر برا اثر پڑسکتا ہے۔