تعلیم و روزگارتلنگانہ

نرمل میں انٹر سال اول کے تلگوسوالیہ پرچہ کے مبینہ افشاء کی تحقیقات

ضلع نرمل کے کڈم پدور منڈل کے گورنمنٹ جونیئر کالج کے امتحانی مرکز سے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان کے زبان دوم تلگو کے سوالیہ پیپر۔I کے مبینہ افشاء ہونے کے واقعہ کی پولیس نے جمعرات کے روز تحقیقات شروع کردی ہے۔

حیدرآباد: ضلع نرمل کے کڈم پدور منڈل کے گورنمنٹ جونیئر کالج کے امتحانی مرکز سے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان کے زبان دوم تلگو کے سوالیہ پیپر۔I کے مبینہ افشاء ہونے کے واقعہ کی پولیس نے جمعرات کے روز تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کا24مئی سے آغاز
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری

اس پرچہ کاامتحان چہارشنبہ کے روز منعقد ہوا تھ۔ ایڈیشنل ایس پی راجیش مینا نے کالج کا دورہ کیا اور تلگو امتحان کے سوالیہ پرچہ کے مبینہ افشاء کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے کالج کے اسٹاف اور مرکز(سنٹر) کے ممتحینین سے بھی بات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل ک یں۔ پولیس آفیسر نے تحقیقات کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ ربط پیدا کرنے پر خانہ پور کے انسپکٹر اے سائداراؤ نے کہاکہ اس سلسلہ میں کوئی کیس درج نہیں کیا گیا چونکہ تاحال کسی نے بھی پولیس میں اس ضمن میں شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سوالیہ پرچہ لیک نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے اس شبہ کا اظہار کیا کہ کسی نے سوشل میڈیاکے پلاٹ فامس پر افواہیں پھیلائی ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ امتحانات کے دوران نقل نویسی کے تدارک کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فامس پر غیر مصدقہ میسیج وائرل ہوا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تلگو سوالیہ پرچہ۔ I افشاء ہوا ہے۔