حیدرآباد

لوک سبھا میں ریونت ریڈی کی تحریک التواء

ریونت ریڈی نے تلنگانہ کی سیلاب سے تباہ کاریوں کو قومی آفات سماوی قرار دینے اور فوری طور پر امداد و راحت کاری کے لئے 2000 کروڑ روپیہ جاری کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی نے آج لوک سبھا کے اجلاس کے آغاز پر تحریک التواء پیش کرتے ہوئے تلنگانہ سیلاب کی بھیانک صورتحال جس میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور 11 لاکھ ایکر اراضی پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے‘ کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے تلنگانہ کی سیلاب سے تباہ کاریوں کو قومی آفات سماوی قرار دینے اور فوری طور پر امداد و راحت کاری کے لئے 2000 کروڑ روپیہ جاری کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔

انہوں نے مرکز سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

a3w
a3w