انٹرٹینمنٹ

کوریوگرافر جانی ماسٹر کے خلاف جنسی ہراسانی الزامات کی تحقیقات کا آغاز

ایک خاتون کی شکایت میں سائبرآباد پولیس نے جانی ماسٹر کے خلاف کیس درج کرلیا ہے جس میں خاتون نے جانی ماسٹر پر آؤٹ شوٹ کے دوران جنسی زیادہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس نے یہ شکایت کی کہ ملزم نے گھر میں اس پرحملہ بھی کیا۔

حیدرآباد: تلگوفلم چیمبرآف کامرس کی جانب سے تشکیل کردہ ایک پیانل نے کوریوگرافر شیخ جانی جو جانی ماسٹر کے طور پر بھی جاتے جاتے یہیں‘ کے خلاف جنسی ہراسانی کرنے کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

 ان کے ساتھ کام کرچکی ایک خاتون نے جانی پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے تھے۔ کمیٹی کے ایک رکن تماریڈی بھردواج نے کہا کہ تحقیاتی پانل متاثرہ سے وصول درخواست شکایت کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندر پورے واقعہ کی رپورٹ پیش کرے گا۔

 ہمیں متاثرہ کی جانب سے 15 دنوں پہلے ایک شکایت وصول ہوئی ہے۔ہم نے متاثرہ اور ملزم دونوں کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ ہم گواہوں کے بیانات حاصل کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ہم 90 دنوں میں رپورٹ پیش کریں گے مگر ہم پُرامید ہیں کہ 90 دنوں سے قبل بھی رپورٹ داخل کرسکتے ہیں۔ بھردواج نے یہ بات بتائی۔

ایک خاتون کی شکایت میں سائبرآباد پولیس نے جانی ماسٹر کے خلاف کیس درج کرلیا ہے جس میں خاتون نے جانی ماسٹر پر آؤٹ شوٹ کے دوران جنسی زیادہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس نے یہ شکایت کی کہ ملزم نے گھر میں اس پرحملہ بھی کیا۔

خاتون کی شکایت پر رائے درگم پولیس نے زیروایف آئی آر درج کرلیا مگر بعد میں اس ایف آئی آر کو ہفتہ کے روز نارسنگی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا کیونکہ شکایت کنندہ نارسنگی پی ایس حدود میں مقیم ہے۔ فلم چیمبر کی جانب سے جنسی زیادہ معاملہ کی تحقیقات کیلئے تشکیل کردہ پانل کے سربراہ دامودھر ریڈی نے کہا کہ ہم نے تلگو فلم اور ٹی وی ڈانسرس اور ڈانس ڈائرکٹرس اسوسی ایشن کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ الزامات کی سچائی سامنے آنے تک جانی ماسٹر کو صدارتی فرائض انجام دینے سے روک دیں۔

 انہوں نے کہا کہ کمیٹی‘ جانی ماسٹر کی جانب سے اپنے معاون کے طور پرنابالغ(متاثرہ) کے تقرر کرے کے معاملہ کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ دریں اثناء اب یہ معاملہ سیاسی رنگ لے لیا ہے۔

تلنگانہ بی جے پی مہیلامورچہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی اس معاملہ کو لوجہاد سمجھتی ہے۔جانی ماسٹر‘جناسینا پارٹی کے ورکر ہیں۔ پولیس کیس کے بعد جناسینا نے ماسٹر کو پارٹی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔