تلنگانہ

آندھرائی عوام کی بڑی تعداد آبائی مقامات روانہ، ٹول پلازہ، بس اسٹانڈس، ریلوے اسٹیشنوں پر ہجوم

حیدرآباد میں رہائش پذیر آندھرا پردیش کے رائے دہندگان کی بڑی تعداد ووٹ کا حق استعمال کرنے اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہو ر ہی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹول پلازوں، بس اسٹانڈس اور ریلوے اسٹیشنس پر کافی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں رہائش پذیر آندھرا پردیش کے رائے دہندگان کی بڑی تعداد ووٹ کا حق استعمال کرنے اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہو ر ہی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹول پلازوں، بس اسٹانڈس اور ریلوے اسٹیشنس پر کافی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرائی افراد کی حیدرآباد واپسی، ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام کی صورتحال
قومی شاہراہوں پر عنقریب نیا ٹول سسٹم:نتن گڈکری
عرسِ خواجہؒ، دہلی میں جلوس، کئی مقامات پر ٹرافک جام

نا کافی بسوں کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں۔ دوسری جانب وجئے واڑہ، گنٹور، کاکیناڈا، وشاکھاپٹنم اور سریکاکلم کی طرف جانے والی تمام ٹرینوں میں کافی بھیڑ دیکھی گئی تھی۔

سکندرآباد، نامپلی اور کاچی گوڑا ریلوے اسٹیشنس پر عوام کا ہجوم دیکھا گیا۔ ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی آمدورفت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

انتخابات کے پیش نظر پتنگی ٹول پلازہ پر کافی رش دیکھا گیا ہے کیونکہ آندھرا پردیش کے رائے دہندگان اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے اپنے آبائی مقامات کی طرف رواں دواں ہیں۔

وہ تمام لوگ جو نوکری اور روزگار کے سلسلے میں حیدرآباد میں آباد ہیں، ووٹ ڈالنے کے لیے آندھرا پردیش جارہے ہیں اور تمام سڑکوں پر فراٹے بھرتی گاڑیوں کو دیکھا جارہا ہے۔

حیدرآباد۔ وجئے واڑہ شاہراہ پر ٹریفک جام ہے خاص طور پر لوگ اپنی گاڑیوں میں سفر کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے زبردست ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔ کئی جگہوں پر گاڑیاں رینگتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہیں۔