آئی پی ایل 2024 میں ناظرین کا نیا ریکارڈ بن گیا
انڈین پریمیئر لیگ کے سرکاری نشریاتی ادارے ڈزنی اسٹار نے جمعرات کو کہاکہ پہلے ہونے والے دس میاچس کا 35 کروڑ لوگوں نے لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھا۔
حیدرآباد: آئی پی ایل کا 17 واں سیزن جاری ہے جس کے دوران شائقین کو کئی ہائی وولٹیج مقابلے دیکھنے کو ملے۔ اس کے علاوہ اس مرتبہ آئی پی ایل میں کئی ریکارڈز بھی بنے۔ تمام ٹیمیں پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کررہی ہیں۔
دریں اثناء آئی پی ایل کے جاری سیزن کے پہلے 10 میاچس کے ناظرین کی تعداد سامنے آئی ہے جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ کے سرکاری نشریاتی ادارے ڈزنی اسٹار نے جمعرات کو کہاکہ پہلے ہونے والے دس میاچس کا 35 کروڑ لوگوں نے لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھا۔
براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (BARC) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے 17ویں سیزن کا آغاز شاندار رہا ہے کیونکہ ابتدائی 10 میاچس 35 کروڑ لوگوں نے دیکھا۔ براڈکاسٹر نے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ کے پچھلے ایڈیشن کے برعکس زیادہ ہے۔
کوویڈ کے دوران کا ریکارڈ بھی تباہ ہوگیا۔ پہلے 10 میچوں کو دیکھنے کا وقت 8,028 کروڑ منٹ ریکارڈ کیاگیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ براڈکاسٹر نے اس توقع کا اظہار کیاکہ آنے والے دنوں میں ٹورنامنٹ دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
سنجوگ گپتا، ہیڈ آف اسپورٹس ڈزنی اسٹار نے کہاکہ ہم آئی پی ایل 2024 کے ریکارڈ توڑنے والے ناظرین کے اعداد و شمار سے بہت پرجوش ہیں۔ ڈزنی اسٹار نے اپنا 17 واں سیزن وہیں سے شروع کیاہے جہاں سے اس نے پچھلے سال چھوڑا تھا۔
ٹی وی پر بہت سے شوز انٹرایکٹو پروگراموں اور ملٹی پلیٹ فارم شائقین کی مصروفیت کے ذریعے آئی پی ایل دیکھنے کے تجربے کو بڑھانے کی ہماری کوششیں کامیابی کی عکاسی بھی کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کھیلوں کے شائقین کی خدمت اور نئے سامعین کو شامل کرنے کے اپنے ویژن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔