وعدے پورے نہ کیے گئے تو عوام کی طرف سے بغاوت یقینی،ہریش راو کا انتباہ
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدے کیے تھے، وہ سب ہواؤں کے حوالے کر دیے گئے۔ "ریونت ریڈی کی زبان قلعے پار کرتی ہے، لیکن عمل گھر کی دہلیز بھی نہیں پار کرتا۔"

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون کے سامنے یادو اور کورما طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے بکروں کے ساتھ انوکھے احتجاج پر ردعمل ظاہرکرتے ہوءے بی آرایس لیڈرہریش راو نے کہا کہ ان طبقات کی کءی اسکیمات کو بند کردیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت میں تقریباً تمام اسکیمیں بند ہو چکی ہیں۔
ہریش راؤ نے طنزیہ انداز میں کہا:”آتما کی صفائی کے بغیر بھکاری کی نیت کیسے پاک ہوگی؟ اور برتن صاف نہ ہو تو کھانا کیسے پکے گا؟ یہی حال کانگریس کا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدے کیے تھے، وہ سب ہواؤں کے حوالے کر دیے گئے۔ "ریونت ریڈی کی زبان قلعے پار کرتی ہے، لیکن عمل گھر کی دہلیز بھی نہیں پار کرتا۔”
انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی دھوکہ دہی میں ماہر ہے اور عوام کو گمراہ کرنا اس کا پرانا شیوہ ہے۔ انہوں نے ریونت ریڈی سے سوال کیا کہ آپ نے 100 دنوں میں بکرے تقسیم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن نہ بکرے دیے اور نہ ہی کسانوں کی جمع شدہ ڈی ڈی رقم واپس کی۔
ہریش راؤ نے کہا کہ یادو اور کورما طبقات کے افرادریونت کی باتوں سے تنگ آکر بکرے لے کر گاندھی بھون پہنچے اور احتجاج درج کرایا۔ انہوں نے کانگریس کو خبردار کیا کہ اگر وعدے پورے نہ کیے گئے تو عوام کی طرف سے بغاوت یقینی ہے۔