سری سیلم پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا
بالائی علاقوں میں ہو رہی مسلسل شدید بارش کے باعث دریائے کرشنا کے بہاومیں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ دریا پر واقع تمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیمس مکمل طور پر بھر جانے کے بعد حکام نے ان کے دروازے کھول کر پانی کو نچلی سطحوں کی طرف چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

حیدرآباد: بالائی علاقوں میں ہو رہی مسلسل شدید بارش کے باعث دریائے کرشنا کے بہاومیں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ دریا پر واقع تمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیمس مکمل طور پر بھر جانے کے بعد حکام نے ان کے دروازے کھول کر پانی کو نچلی سطحوں کی طرف چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔
جورالا ڈیم سے ایک لاکھ سے زائد کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد سری سیلم پراجکٹ میں مسلسل دسویں دن بھی شدید پانی کا بہاؤ جاری ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے اس کے 3 دروازوں کو 10 فٹ تک اوپر اٹھا کر نیچے کی سمت پانی کا اخراج شروع کر دیا ہے۔
فی الحال سری سیلم میں1,37,635 کیوسک پانی کا بہاو دیکھاگیا ہے جبکہ 1,48,535 کیوسک پانی کوچھوڑاگیا ہے۔ بڑھتے ہوئے پانی کے بہاؤ کے پیش نظ حکام نے دائیں اور بائیں جانب کے ہائیڈرو پاور اسٹیشنوں میں بلا رکاوٹ بجلی کی پیداوار جاری رکھی ہے۔
اس کی مکمل سطح 885 فٹ ہے، جب کہ اس وقت پانی کی سطح 882.70 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔