یوروپ

جو متاثرین ٹینٹ میں رہنا نہیں چاہتے وہ گھر لے لیں کرایہ ہم ادا کریں گے: اردغان

اردغان نےکہا کہ جو متاثرین ٹینٹ میں نہیں رہنا چاہتے وہ گھرکرائے پر لیں،ایک سال تک کرایہ ہم ادا کریں گے۔انہوں نے کہا "ہم ہر گھر کو 15,000 لیرا دینے کی تیاری کر رہے ہیں، بشمول نقل مکانی کی امداد، ہم ایک جامع پروگرام تیار کر رہے ہیں جو ملک کو دوبارہ کھڑا ہونے کے قابل بنائے گا”۔

آدیمان (ترکیہ): ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے میں گھروں سے محروم ہونے والے افراد کے لیے ایک سال کے کرایے کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشرقی ترکی کے صوبے آدیمان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
رجب طیب اردغان کے 15مشیر مستعفی
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

اردگان نے صوبہ آدیمان میں تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا، "بطور قوم ہم اپنی تاریخ کی سب سے بڑی آفات کا سامنا کر رہے ہیں، متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ جو متاثرین ٹینٹ میں نہیں رہنا چاہتے وہ گھرکرائے پر لیں،ایک سال تک کرایہ ہم ادا کریں گے۔انہوں نے کہا "ہم ہر گھر کو 15,000 لیرا دینے کی تیاری کر رہے ہیں، بشمول نقل مکانی کی امداد، ہم ایک جامع پروگرام تیار کر رہے ہیں جو ملک کو دوبارہ کھڑا ہونے کے قابل بنائے گا”۔

اردغان نے مزید بتایا زلزلے سے متاثرہ 10 صوبوں سے کم از کم 76,000 افراد کو نکال کر ملک کے دیگر حصوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ بعد ازاں ملاتیا میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ 10 صوبوں میں 141,000 سے زیادہ اہلکار کام کر رہے ہیں اور بیرون ملک سے ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بلا امتیاز محنت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ ریاست اپنے تمام وسائل کے ساتھ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔