مشرق وسطیٰ

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنا ایک پیچیدہ عمل ہے، تاہم امریکہ سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی نمائندگی اسٹیو وٹیکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
249واں جشنِ آزادی امریکہ: دنیا کی قدیم جمہوریت کا سفر اور ہند-امریکہ تعلقات کی مضبوطی
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای


طیارے میں دورانِ پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات میں ملوث نہیں ہیں، تاہم اگر ضرورت پڑی تو وہ اس معاملے کو حل کرا سکتے ہیں۔


دسوری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور عمان کی ثالثی میں آج جنیوا میں ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جنیوا پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے منصفانہ اور مساوی معاہدے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دھمکیوں کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنا ایک پیچیدہ عمل ہے، تاہم امریکہ سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی نمائندگی اسٹیو وٹیکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے۔


واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور 6 فروری کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوا تھا۔