مشرق وسطیٰ

جنگ بندی معاہدہ کیلئے حماس اپنی شرائط پر قائم: اسماعیل ہانیہ

حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہےکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، غزہ کے تمام بےگھر فلسطینیوں کی ان کےگھروں کو واپسی اور غزہ میں انسانی امداد کی ضروریات کے مطابق فراہمی ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔

غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نےکہا ہےکہ  جنگ بندی معاہدہ کے لیے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے۔ واضح رہے کہ مصر  اور  قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایران عالمِ اسلام کی پہلی دفاعی لائن ہے صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

اسرائیل کی تجاویز کے جواب میں حماس کا کہنا ہےکہ معاہدہ کے لیے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے۔

حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہےکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، غزہ کے تمام بےگھر فلسطینیوں کی ان کےگھروں کو  واپسی اور  غزہ میں انسانی امداد کی ضروریات کے مطابق فراہمی ہمارے مطالبات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرکے قیدیوں کے تبادلےکی باعزت رہائی کا معاہدہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ منگل کو  اسرائیلی وفد نے اپنی تجاویز مصری حکام کے حوالےکی تھیں۔