مشرق وسطیٰ

ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام جاری کر دیا

ایرانی سرکاری میڈیا نے امریکی و اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔ اس پیغام میں ایرانی قوم کے عزم اور اسلامی اصولوں پر ثابت قدمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تہران: ایرانی سرکاری میڈیا نے امریکی و اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔ اس پیغام میں ایرانی قوم کے عزم اور اسلامی اصولوں پر ثابت قدمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
آیت اللہ خامنہ ای کا پاسداران انقلاب کو اہم پیغام


رپورٹ کے مطابق، اپنی ہلاکت سے قبل جاری کردہ پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ "ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے، اور اسے بخوبی علم ہے کہ (ایسے حالات میں) کیا کرنا ہے”۔


واضح رہے کہ تہران پر ہونے والے اس بڑے حملے میں نہ صرف سپریم لیڈر بلکہ ان کی صاحبزادی، داماد اور نواسی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے مزید تصدیق کی ہے کہ حملے میں ایران کے وزیرِ دفاع، پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ اور سپریم لیڈر کے مشیرِ اعلیٰ علی شامخانی بھی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔


حکومتِ ایران نے اس عظیم سانحے پر ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، جس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔