تلنگانہ

محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے دریائے گوداوری کے پانی کورنگانائک ساگر میں چھوڑا

نظر سابق وزیرہریش راو نے ریاستی حکومت سے خواہش کی تھی کہ وہ اننت ساگراورمڈمانیر سے 1.5ٹی ایم سی پانی کو لفٹ کروائے تاکہ کسانوں کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے اننت ساگرریزروائر سے دریائے گوداوری کے پانی کولفٹ کرتے ہوئے رنگانائک ساگر میں چھوڑنے کے کام کا آغاز کیا۔تین پمپس کو چلاتے ہوئے جمعرات کی صبح 8.30بجے یہ پانی لفٹ کیاگیا۔عہددار، رنگانائک ساگر کو ایک ٹی ایم سی فیٹ پانی آئندہ تین دنوں تک لفٹ کروانے کا کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور دیگر مذہبی تقریبات میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹمز پر مکمل پابندی
جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب
جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد

اس پراجکٹ کی مکمل گنجائش 3ٹی ایم سی فیٹ کے برخلاف 1.5ٹی ایم سی پانی ہے۔چونکہ سدی پیٹ میں ربیع کے موسم میں دھان کی پیداوار کاکام ہورہا ہے اسی کے پیش نظر سابق وزیرہریش راو نے ریاستی حکومت سے خواہش کی تھی کہ وہ اننت ساگراورمڈمانیر سے 1.5ٹی ایم سی پانی کو لفٹ کروائے تاکہ کسانوں کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے۔