حیدرآباد

حیدرآباد میں شدت کی گرمی، بنجارہ ہلز میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ

بنجارہ ہلز میں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوتہ پیٹ اور میٹو گوڑہ کے ماروتی نگر میں اعظم ترین درجہ حرارت 42.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، حیدرآباد اور مختلف اضلاع میں درجہ حرارت بڑھتا ہی جارہا ہے۔ نلگنڈہ ضلع کے ٹیکیا تانڈے نے گرمی کے معاملے میں منگل کو سرفہرست مقام حاصل کرلیا جہاں درجہ حرارت 45.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

اس دوران حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بھی شدت کی گرمی محسوس کی گئی۔ بنجارہ ہلز میں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوتہ پیٹ اور میٹو گوڑہ کے ماروتی نگر میں اعظم ترین درجہ حرارت 42.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں دوپہر تک درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (ٹی ایس ڈی پی ایس) نے حیدرآباد میں اگلے تین دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہوگا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ریاست کے دیگر اضلاع میں کچھ مقامات پر اگلے تین دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

تاہم وہاں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 43 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے، کم از کم درجہ حرارت 25 سے 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جائے گا۔

a3w
a3w