حیدرآباد

کیا اندرماں راج کامطلب غریبوں کو ہٹا ؤہے؟: ہریش راؤ

سابق ریاستی وزیر وبی آر ایس قائد ٹی ہریش راؤ نے موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کے نام پر غریب عوام کے مکانات کی مجوزہ انہدامی کارروائی پر شدید ردعمل کاظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اندراماں راج کا مطلب غریبی ہٹاو ہے یا غریبوں کو ہٹاؤ ہے؟۔

حیدرآباد: سابق ریاستی وزیر وبی آر ایس قائد ٹی ہریش راؤ نے موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کے نام پر غریب عوام کے مکانات کی مجوزہ انہدامی کارروائی پر شدید ردعمل کاظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اندراماں راج کا مطلب غریبی ہٹاو ہے یا غریبوں کو ہٹاؤ ہے؟۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
حیدرآباد: اردو گھر میں ٹی ایس ٹی یو کے زیر اہتمام تقریری مقابلے
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
شطرنج کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن کو چیف منسٹر کی تہنیت

انہوں نے حیدرآباد میں غریبوں کے خلاف بلڈوزر حکمرانی چل رہی ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی سے حیدرآباد میں بلڈوزر راج کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہریش راؤ آج بی آر ایس رکن اسمبلی سبیتا اندار ریڈی کے ہمراہ بنڈلہ گوڑہ اور حیدر شاہ کوٹ میں موسیٰ ندی کے متاثرین سے ملاقات کررہے تھے۔

متاثرہ عوام نے بی آر ایس قائدین کو بتایا کہ وہ گذشتہ15سال سے یہاں مقیم ہیں اور وہ مکانات کا ٹیکس، برقی وپانی بلز ادا کررہے ہیں۔ اب اچانک انہیں یہاں سے زبردستی نقل مقام کیلئے دباؤ ڈالا جارہاہے۔ ان حالات میں وہ کہاں جائیں؟۔

متاثرہ عوام جن میں خواتین کی کثیر تعداد شامل تھی، نے بتایا کہ وہ اپنے مکان کا تخلیہ کسی بھی قیمت پر نہیں کریں گی۔ ان کا کاروبار اور بچوں کی تعلیم تباہ ہوجائے گی۔ بی آر ایس قائدین نے متاثرین کو تیقن دیا کہ وہ ان کے حق اور انصاف کیلئے قانونی سطح پر جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جائیداد کو پبلک ڈومین میں لائیں گے۔

اس دوران بی آر ایس رکن اسمبلی کا لیرو وینکٹیشم(عنبر پیٹ) نے آج گول ناکہ ڈیویژن، تلسی رام نگر موسیٰ ندی کے متاثرین سے ملاقات کی۔ متاثرین نے انہیں حکومت کی جانب سے نوٹس کی اجرائی اور مکانات پر نشانات لگانے کی کارروائی سے واقف کروایا اور کہا کہ ریونت ریڈی کی حکومت ان کی زندگیوں کو تباہ و برباد کررہی ہے۔

اس سے اچھی تو بی آر ایس حکومت ہی تھی؟ رکن اسمبلی نے متاثرین کو دلاسہ دیا کہ وہ ان کے حقوق ومفادات کے تحفظ کیلئے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے غریبوں کے مکانات کو مہندم کرنے کے خلاف سخت انتباہ دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت حائیڈرا کے نام پر غریبوں کو خوفزدہ کررہی ہے۔

ہم غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہدامی کارروائی کے خلاف ہم قانونی لڑائی لڑیں گے اور غریبوں کی زندگیوں سے کھلواڑ ہونے نہیں دیں گے۔

a3w
a3w