حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

آیا خان لطیف خان اسٹیٹ (کے ایل کے اسٹیٹ)، پولیس گاڑیوں کا پارکنگ مرکز؟

آج ایل بی اسٹیڈیم میں چیف منسٹر کے پروگرام کے بندوبست کے سلسلہ میں پولیس ملازمین آئے تھے۔انہوں نے کے ایل کے اسٹیٹ کے واچ مین سے بدتمیزی کی اوراحاطہ میں زبردستی گاڑیاں پارک کرلیں۔

حیدرآباد: جب کبھی شہر کے ایل بی اسٹیڈیم میں کوئی پروگرام منعقد ہوتا ہے تب اس کے مدمقابل واقع خان لطیف خان اسٹیٹ کے احاطہ میں غیرقانونی طورپر گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

اب تو پولیس ملازمین جو بندوبست کے لئے آتے ہیں مبینہ طورپر دادا گری کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ کمشنر صاحب نے خود خان لطیف خان اسٹیٹ میں ہمیں گاڑیاں پارک کرنے کی ہدایت دی ہے؟

ذرائع کے بموجب جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شہر میں کہیں بھی گاڑیاں پارک کرنے پرپولیس بھاری چالانات کرتی ہے۔معمولی غلطی پرعوام کوبڑی سزاء دیتی ہے تو پولیس ملازمین زبردستی کسی بھی عمارت کے احاطہ میں کس طرح اپنی گاڑیاں پارک کرسکتے ہیں؟

آج ایل بی اسٹیڈیم میں چیف منسٹر کے پروگرام کے بندوبست کے سلسلہ میں پولیس ملازمین آئے تھے۔انہوں نے کے ایل کے اسٹیٹ کے واچ مین سے بدتمیزی کی اوراحاطہ میں زبردستی گاڑیاں پارک کرلیں۔

پارکنگ کا تقریباً احاطہ پولیس ملازمین کی گاڑیوں سے بھر چکا تھا جس سے خان لطیف خان اسٹیٹ میں قائم مختلف دفاتر کااسٹاف اپنی گاڑیاں پارک کرنے میں ناکام رہا۔

پولیس ملازمین کو ایک خانگی عمارت جہاں کئی دفاتر اوردکانیں ہیں‘میں اپنی ذاتی گاڑیاں پارک کرنے سے قبل سوچنا چاہئے تھا مگر انہوں نے اپنی خاکی وردی کا دھونس جماتے ہوئے کے ایل کے اسٹیٹ کے پارکنگ لاٹ میں اپنی گاڑیاں پارک کردیں اس طرح انہوں نے مبینہ طورپر دیگر دفاتر اور دکانات کے اسٹاف کومصائب میں ڈالا ہے ان کا یہ اقدام پولیس کے مقاصد کیخلاف ہے۔

سٹی پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی کو اس بارے میں ہمدردانہ غور کرناچاہئے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے تدارک کے اقدامات کرناچاہئے۔

ایل بی اسٹیڈیم میں آئندہ اگر کوئی پروگرام ہوتاہے توپولیس کو پارکنگ کیلئے علحدہ نظم کرناچاہئے۔ آئندہ سے پولیس ملازمین اورپروگرام میں شرکت کرنے کے لئے آنے والوں کو چاہئے کہ دوسری جگہ اپنی گاڑیاں پارک کریں۔