امریکہ و کینیڈا

جوبائیڈن کی اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کوفون پرشادی کی مبارکباد

امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ کے بیٹے کو فون پر شادی کی مبارکباد دی اور دس منٹ تک گفتگو کی، اس دوران جو بائیڈن نے نوبیاہتا جوڑے کو وائٹ ہاؤس دورہ کی دعوت بھی دی۔

واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ کے بیٹے کو فون پر شادی کی مبارکباد دی اور دس منٹ تک گفتگو کی، اس دوران جو بائیڈن نے نوبیاہتا جوڑے کو وائٹ ہاؤس دورہ کی دعوت بھی دی۔

ہفتہ کے روز اسرائیلی میڈیا میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکی صدر یائر لاپیڈ کے بڑے بیٹے کو ان کی شادی کی مبارکباد دینے کے لیے فون کال کی ہے۔

اگرچہ یہ فون کال تاخیر سے کی گئی ہے کہ شادی 23 ستمبر کو ہوگئی تھی تاہم کال کا دورانیہ 10 منٹ رہا۔اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق 35 سالہ یوآف لاپیڈ نے اپنے سے دس سال چھوٹی اسرائیلی منگیتر الالو سے شادی کی ہے۔ یوآف نے ہوائی کے جزیرے پر امریکی صدر کا فون اٹینڈ کیا، اس جزیرے میں وہ ہنی مون منانے گئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے یوآف اسرائیلی وزیر اعظم کی پہلی بیوی سے ان کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یائر لاپیڈ نے 1986 میں پہلی بیوی ٹمر فریڈ مین سے شادی کی تھی۔

تاہم یہ شادی زیادہ دیر نہ چل پائی تھی۔ ان کا بیٹا یوآف پیدا ہوا اور اس کے ایک سال بعد طلاق ہو گئی تھی۔امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ان کے بیٹے کو فون کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے یوآف کو کال کی اور یہ گفتگو 10 منٹ تک طویل ہوگئی۔

انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لئے خوش گوار زندگی گزارنے کی تمنا اظہار کیا اور ساتھ ہی دونوں کو وائٹ ہاؤس آنے کی بھی دعوت دی۔

a3w
a3w