کھیل

کیا پنتھ، دہلی کیپٹلس چھوڑنے والے ہیں؟وکٹ کیپر بلے باز کی ٹویٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے سیزن کی نیلامی قریب ہے۔ یہ ایک میگا نیلامی ہے جس میں ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ کھلاڑی خریدنے کی سہولت ہوگی۔

نئی دہلی (اسپورسٹ ڈسک) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے سیزن کی نیلامی قریب ہے۔ یہ ایک میگا نیلامی ہے جس میں ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ کھلاڑی خریدنے کی سہولت ہوگی۔

متعلقہ خبریں
مینک یادو کیلئے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں کھیلنا مشکل
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)

ٹیمیں مجموعی طورپر صرف چھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔ اس نیلامی سے پہلے دہلی کیپٹلس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرکے سنسنی پیدا کردی ہے۔ پنت کی پوسٹ نے دہلی کیپٹلس چھوڑنے کے بارے میں قیاس آرائیاں بھی تیز کردی ہیں۔ جب سے پنت نے آئی پی ایل شروع کیاہے، وہ صرف دہلی سے ہی کھیلے ہیں۔

وہ 2017 میں اس ٹیم میں آئے تھے اور اب کپتان ہیں۔ دہلی اس سال پنت کو برقرار رکھے گا یا نہیں اس بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں ہے۔ پنت فی الحال وقفے پر ہیں۔ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف آرام دیا گیاہے۔ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے انہیں منتخب کیاگیاہے۔

اس ٹیم سلیکشن کے بعد پنت نے آدھی رات کو ایسی پوسٹ کی جسے پڑھ کر شائقین حیران رہ گئے۔ پنت نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھاکہ ’اگر میں نیلامی میں جاتا ہوں تو کیا مجھے فروخت کیا جائے گا اور کتنے میں؟‘ پنت کے اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے حیرت انگیز ردعمل دیاہے۔

مداحوں کو لگتا ہے کہ پنت دہلی میں خوش نہیں ہیں اور اس ٹیم کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔ پنت اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں سنچری بنائی تھی۔ پنت کا 30 دسمبر 2022 کو کار حادثہ ہوا تھا۔ اس کے بعد پنت تقریباً ایک سال تک کرکٹ سے دور رہے۔

انہوں نے اس سال آئی پی ایل میں واپسی کی لیکن وہ ٹیم کو کامیابی دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ پنت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمبر 3 کی ذمہ داری نبھائی اور مضبوط بلے بازی کی۔ اس دوران ریشبھ پنت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے دوران ’جعلی چوٹ‘ دکھاکر ٹیم کی مدد سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

پنت نے کہا کہ اچانک رفتار بدل گئی تھی۔ 2-3 اووروں میں بہت زیادہ رنز بن گئے تھے۔ جب 24 گیندوں پر صرف 26 رنز درکار تھے، پنت اپنا گھٹنا پکڑکر بیٹھ گئے۔ پھر فزیو پنت کیلئے میدان میں آئے۔ فزیو کی کہانی سناتے ہوئے پنت نے کہاکہ میں فزیو سے کہہ رہا تھاکہ وقت نکالیں، ہمیں کچھ وقت ضائع کرنا ہے۔

پنت نے مزید کہا کہ انہوں نے پوچھا کہ کیا گھٹنا ٹھیک ہے؟ میں نے کہاکہ میں اداکاری کررہا ہوں۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا نے 17 سال کے طویل انتظار کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا خطاب جیتا ہے۔اس سے قبل ٹیم انڈیا نے 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتاتھا۔