شمالی بھارت

اجمیر میں 27 نومبر کو کُل مذاہب کانفرنس

راجستھان کے اجمیر میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل آئندہ 27 نومبر کو کُل مذاہب کانفرنس منعقد کرے گی جس میں مختلف مذاہب کے رہنما شرکت کریں گے۔

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل آئندہ 27 نومبر کو کُل مذاہب کانفرنس منعقد کرے گی جس میں مختلف مذاہب کے رہنما شرکت کریں گے۔

کونسل کے صدرنشین نصیرالدین چشتی نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اجمیر کے جواہر تھیٹر میں کُل مذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد قومی یکجہتی‘ سالمیت اور قوم کی تعمیر میں حصہ داری کو بیدار کرنا ہے۔

یہ کانفرنس ایک شام بھارت کے نام کے موضوع پر منعقد کی جائے گی جس میں راجستھان کے 10 شہروں سے دھرم شالہ سے وابستہ تمام مذہبی گرو شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور ذات پات کی تفریق کی ذہنیت سے بالاتر ہو کر ملک کے اتحاد، سالمیت اور ملک کی تعمیر کی سوچ کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس مقدس کام کی دعوت میں تمام مذہبی رہنما متفقہ طور پر شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سجادگان کونسل ملک کی درگاہوں اور خانقاہوں کی اہم تنظیم ہے اور وقتاً فوقتاً ملک دشمنوں کے خلاف بولتی رہتی ہے۔ کونسل کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا اور ایک دھاگے میں باندھنا ہے۔

a3w
a3w