سوشیل میڈیا

حج کیلئے پیدل سفر پر نکلنے والے شہاب چتور

شہاب چاہتا ہے کہ وہ پیدل سفر کرے اور 2023 سے پہلے مکہ پہنچ جائے۔ شہاب کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے سفر کیلئے سفارت خانے کے کئی چکر لگانے پڑے کیونکہ وہ کئی ممالک کو عبور کرنے کے بعد مکہ پہنچیں گے۔

حیدرآباد: ایک زمانہ تھا جب لوگ پہلے میلوں پیدل سفر کرتے تھے لیکن آج کے دور میں ایسا ممکن نہیں ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو ایک یا دو کلومیٹر پیدل نہیں بلکہ کئی ہزار کلومیٹر پیدل سفر کر رہا ہے۔ یہ آدمی جو کام کر رہا ہے کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ اس کیلئے سچے ایمان اور یقین کی ضرورت ہے۔

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی ایک بار حج کا فریضہ اداکرے۔ لوگ حج پر جانے کیلئے پہلے سے بہت سے انتظامات بھی کر لیتے ہیں اور فضائی سفر یا پانی کے جہاز کے ذریعے چند دنوں میں اسے مکمل کر کے اپنے گھروں کو واپس آجاتے ہیں۔

 یہاں ہم اس شخص کے بارے میں بات کرنے جارہے ہیں جس نے اس سفر کو پیدل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے سفر پر نکل پڑا۔ یہ شخص کیرالا کا رہنے والا ہے اور اس کا نام شہاب چتور ہے۔

جب نیت صاف ہوتو ہر چیز آسان ہوجاتی ہے

ایک کہاوت ہے کہ جب ارادے چٹان سے مضبوط ہوں تو کوئی منزل دور نہیں ہوتی۔ ہر منزل آسان ہونے لگتی ہے۔ اتنے نیک اور مضبوط ارادے کے ساتھ شہاب کیرالا سے مکہ روانہ ہوا ہے۔ اب بھی جب یہ جو خبر آپ پڑھ ہے ہیں، شہاب اپنے سفر پر ہو گا۔

https://twitter.com/papa_b0lte/status/1550497535776546818

شہاب چاہتا ہے کہ وہ پیدل سفر کرے اور 2023 سے پہلے مکہ پہنچ جائے۔ شہاب کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے سفر کیلئے سفارت خانے کے کئی چکر لگانے پڑے کیونکہ وہ کئی ممالک کو عبور کرنے کے بعد مکہ پہنچیں گے۔

ان ممالک سے ہوتے ہوئے شہاب چتور مکہ مکرہ میں پہنچیں گے

شہاب چتور کیرالا  سے روانہ ہوئے لیکن وہ ہندوستان کی کئی ریاستوں سے گزرکر پاکستان، عراق، ایران، کویت کے بعد وہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ (مکہ مکرمہ) پہنچیں گئے۔ اس کی تیاری میں شہاب کو 6 ماہ سے زیادہ کا وقت لگا۔

اس سفر کیلئے شہاب چتور نے کیرالا سے دہلی تک کئی چکر لگائے ہیں۔ شہاب چتور نے کہاکہ شہاب نے بتایا کہ بچپن سے پیدل حج پر جانے کی خواہش تھی۔ اسے اپنے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کا کرم بھی ملا۔ انہیں امید ہے کہ جلد ہی وہ اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔