ایشیاء
عمران خان کی ریالی سے قبل اسلام آباد کا ڈی چوک مہربند
پاکستانی حکام نے چہارشنبہ کے دن قومی دارالحکومت کے ریڈ زون کو عمران خان کی پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کی مجوزہ ریالی سے قبل مہربند کردیا۔
اسلام آباد(پی ٹی آئی) پاکستانی حکام نے چہارشنبہ کے دن قومی دارالحکومت کے ریڈ زون کو عمران خان کی پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کی مجوزہ ریالی سے قبل مہربند کردیا۔
عمران خان نے اپنے ماننے والوں سے کہا ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ اظہارِ یگانگت کے لئے جمعہ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کریں۔ جیل میں بند سابق وزیراعظم‘ حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ وہ انہیں رہا کردے۔
وہ زائداز ایک سال سے قید ہیں۔ پولیس نے ریڈ زون جانے والی سڑکوں پر شپنگ کنٹینرس رکھوادیئے۔
صرف مرگلہ روڈ کھلی رکھی گئی ہے۔ ریڈ زون میں کئی سرکاری عمارتیں اور سفارت خانے موجود ہیں۔ وزیراعظم ملایشیا انور ابراہیم کا آج سے سہ روزہ پاکستان شروع ہورہا ہے۔