مہاراشٹرا

ایشیا کی پہلی خاتون لوکو پائلٹ سریکھا نے وندے بھارت ایکسپریس چلائی

سی ایس ایم ٹی کے پلیٹ فارم نمبر 8 پر سریکھا یادو کو تہنیت پیش کی گئی۔ مہاراشٹرا کے مغربی علاقہ میں ستارا سے تعلق رکھنے والی سریکھا یادو 1988 میں پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بنی تھی۔ اسے کئی ریاستی و قومی ایوارڈس مل چکے ہیں۔

ممبئی: ایشیا کی پہلی خاتون لوکو پائلٹ سریکھا یادو کے حصہ میں ایک اور اعزاز آیا ہے۔ وہ حال میں شروع کی گئی سیمی ہائی اسپیڈ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چلانے والی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئی ہے۔

اس نے پیر کے دن شولاپور اسٹیشن اور ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (سی ایس ایم ٹی) اسٹیشن کے درمیان سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی۔ 13 مارچ کو ٹرین بروقت شولاپور اسٹیشن سے روانہ ہوئی اور 450کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرکے مقررہ وقت سے 5منٹ قبل سی ایس ایم ٹی پہنچ گئی۔

 سنٹرل ریلوے کی پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ سی ایس ایم ٹی کے پلیٹ فارم نمبر 8 پر سریکھا یادو کو تہنیت پیش کی گئی۔ مہاراشٹرا کے مغربی علاقہ میں ستارا سے تعلق رکھنے والی سریکھا یادو 1988 میں پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بنی تھی۔ اسے کئی ریاستی و قومی ایوارڈس مل چکے ہیں۔