مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنے کا دعویٰ کیا

آئی ڈی ایف نے بتایا کہ یہ میزائل یمن سے لانچ گیا تھا۔

یروشلم: اسرائیل نے یمن سے لانچ کئے گئے میزائل کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ یمن سے لانچ میزائل کو اسرائیلی سرزمین سے باہر روک دیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل رملہ سمیت وسطی اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن بج چکے تھے۔

آئی ڈی ایف نے بتایا کہ یہ میزائل یمن سے لانچ گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے ٹیلی گرام پر کہا، "وسطی اسرائیل میں کچھ وقت پہلے بجنے والے سائرن کی بعد یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو اسرائیل کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی اسرائیلی فضائیہ نے روک لیا۔”