مشرق وسطیٰ

اسرائیل شہداء سے بھی خوفزدہ، قبرستان پر بمباری، اجتماعی قبریں شق ہو گئیں

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزّہ کی پٹّی کے شمال میں واقع جبالیہ مہاجر کیمپ پر گذشتہ حملے میں قتل کئے گئے سینکڑوں فلسطینیوں کی اجتماعی قبروں پر مشتمل قبرستان پر بھی بمباری کی ہے۔

غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزّہ کی پٹّی کے شمال میں واقع جبالیہ مہاجر کیمپ پر گذشتہ حملے میں قتل کئے گئے سینکڑوں فلسطینیوں کی اجتماعی قبروں پر مشتمل قبرستان پر بھی بمباری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

غزّہ کے شمال میں شعبہ سِول ڈیفنس کے سربراہ احمد القہلت نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینی شہداء کی قبروں پر بمباری کی ہے۔ اس قبرستان میں جبالیہ کیمپ پر گذشتہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی اجتماعی قبروں میں مدفون ہیں۔

احمد نے کہا ہے کہ بمباری کی وجہ سے قبریں شق ہو گئیں اور مدفون لاشیں باہر نکل آئی ہیں۔ میّتوں کی دوبارہ تدفین کے لئے سول ڈیفنس کی ٹیموں نے سخت محنت کی ہے۔

واضح رہے کہ کئی ماہ سے جاری حملوں میں قتل کئے گئے فلسطینیوں کے لئے الگ الگ قبروں کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے غزّہ کے عوام اپنے پیاروں کو اجتماعی قبروں میں دفن کر رہے ہیں۔