حیدرآباد

کودنڈا رام اور عامر علی خان کی کونسل کیلئے نامزدگی، گزٹ اعلامیہ جاری

گورنر نے ریپرزنٹیشن آف پیپلس ایکٹ 1951 کے سکشن156 اور157 کے تحت پروفیسر ایم کودنڈا رام ریڈی اور عامر علی خان کو قانون ساز کونسل کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے دونوں نونامزد کردہ اراکین کی میعاد چھ سال رہے گی۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تملی سائی سوندرا راجن کی جانب سے پروفیسر ایم کودنڈا رام ریڈی اور عامر علی خان کو گورنر کوٹہ کے تحت تلنگانہ قانون ساز کونسل کیلئے نامزدکرتے ہوئے گزیٹ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کودنڈا رام اور عامر علی خان کے حلف لینے پر امتناع میں توسیع
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
بی آر ایس قیادت کانگریس حکومت کو نقصان پہنچانے کوشاں : تحریک مسلم شبان کا اجلاس
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری

 آج محکمہ جنرل اڈمنسٹریشن (الیکشن ڈپارٹمنٹ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے جی او نمبر12جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ 27مئی 2023 کو ڈی راجیشور راؤ اور فاروق حسین کی کونسل کیلئے میعاد کی تکمیل کے بعد گورنر نے ریپرزنٹیشن آف پیپلس ایکٹ 1951 کے سکشن156 اور157 کے تحت پروفیسر ایم کودنڈا رام ریڈی اور عامر علی خان کو قانون ساز کونسل کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے دونوں نونامزد کردہ اراکین کی میعاد چھ سال رہے گی۔

a3w
a3w