مشرق وسطیٰ
اسرائیل حالت جنگ میں ہے:سلامتی کابینہ
وزیراعظم اسرائیل بنیامن نتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ ان کی سلامتی کابینہ نے اعلان کردیا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے۔

تل ابیب: وزیراعظم اسرائیل بنیامن نتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ ان کی سلامتی کابینہ نے اعلان کردیا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے۔
جنوبی اسرائیل پر حماس کے ہلاکت خیز حملہ کے بعد یہ اعلان ہوا۔ اتوار کے دن اس فیصلہ نے حکومت کو اہم فوجی اقدامات کرنے کا اختیاردے دیا ہے۔
بیان میں کہاگیاکہ ریاست اسرائیل پر جو جنگ مسلط کی گئی وہ کل صبح 6بجے شروع ہوئی تھی۔
مزید تفصیل نہیں بتائی گئی لیکن نتن یاہو نے قبل ازیں کہاتھا کہ ان کا ملک حالتِ جنگ میں ہے اور فوج غزہ میں کرارا جواب دے گی۔
اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ غزہ پٹی سے حماس کے عسکریت پسندوں کی اچانک سرحد پار دراندازی کی نتیجہ میں کم ازکم600افراد ہلاک ہوئے۔