مہاراشٹرا

پولیس اسٹیشن میں خاتون کانسٹبل کو زدوکوب

پولیس اسٹیشن میں خاتون کانسٹبل کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے پر پولیس نے دو خواتین کے خلاف کیس درج کرلیا۔

تھانے: پولیس اسٹیشن میں خاتون کانسٹبل کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے پر پولیس نے دو خواتین کے خلاف کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ
بیٹے نے خلیجی ممالک میں قرض لیا۔ قرض خواہوں کا باپ سے مطالبہ
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
ایم پی میں ایک بکرے پر 2 افراد کا دعویٰ، معاملہ پولیس اسٹیشن سے رجوع

پولیس ترجمان نے کہا کہ 28سالہ کانسٹبل منگل کو شیل۔دئیگر پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر تھی جب بیٹ مارشلس‘ ایک خاتون اور دو مردوں کو پولیس اسٹیشن لائے۔

خاتون اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانا چاہتی تھی۔ بعد ازاں خاتون کاشوہر دیگر دوخواتین کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں مبینہ طورپر گھس گیا۔

مرد کے ساتھ موجود دونوں خواتین نے پولیس اہلکار کے ساتھ گالی گلوج شروع کردی اور مرد کی بیوی سے بھی جھگڑا کیا۔

کانسٹبل نے دونوں خواتین کو منانے کی کوشش کی مگر انہوں نے اس کی بات نہیں سنی۔ دونوں نے مبینہ طورپر کانسٹبل کے بال پکڑ کر کھینچے، اسے گالیاں دیں اور اسے پیٹ کر وہاں سے فرار ہوگئے۔

اس حملے میں خاتون کانسٹبل زخمی ہوگئی۔ دونوں ملزمین کی شناخت ہوچکی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ عہدیداروں نے ملزم خواتین کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا۔