مشرق وسطیٰ

اسرائیل امریکی مدد سے ایران کے جوابی حملوں کو کررہا ہے بے اثر

ایک امریکی اہلکار نے جمعہ کو آر آئی اےنووستی کو بتایا کہ امریکہ نے ایران کے میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہے۔ امریکی افسران نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ملک کے پاس مغربی ایشیا میں زمینی بنیاد پر پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم اور ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم دونوں موجود ہیں۔

یروشلم: اسرائیل امریکی فضائی دفاعی نظام اور ایک بحری ڈسٹرائر کی مدد سے جوابی حملوں میں ایران کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کو بے اثر کر رہا ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے جمعہ کو آر آئی اےنووستی کو بتایا کہ امریکہ نے ایران کے میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہے۔ امریکی افسران نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ملک کے پاس مغربی ایشیا میں زمینی بنیاد پر پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم اور ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم دونوں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی

امریکی فضائی دفاعی نظام کے ساتھ ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں امریکی بحریہ کے تباہ کن جہازوں کو اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

اخبارکی رپورٹ کے مطابق امریکی لڑاکا طیارے مغربی ایشیا میں گشت کر رہے ہیں اور امریکہ جہاز سمیت اپنے فوجی وسائل اس خطے میں منتقل کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کو بتایا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ جان بوجھ کر کیا گیا اور اسے امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیلی حملوں میں امریکی ہتھیاروں سے اپنے عوام کی ہلاکت کو نہیں بھولے گا اور یہ اقدام اعلان جنگ کے مترادف ہے۔

ایرانی نمائندے امیر سعید ایرانی نے کہا کہ اسرائیل کے ’آپریشن رائزنگ لائن‘ کے تحت جمعہ کی صبح کیے گئے حملوں میں تقریباً 78 افراد ہلاک اور 320 زخمی ہوئے۔ تہران سمیت ایران کے مختلف حصوں میں ہوئے حملوں میں اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدان ہلاک ہوئے تھے۔