حیدرآباد کو آفات سے نمٹنے میں بھی مؤثر بنانے کی ذمہ داری حیدراکے حوالے
دنیا کے بڑے شہروں سے مقابلہ کرنے کی دوڑ میں شامل حیدرآبادکو آفات سے نمٹنے میں بھی مؤثر بنانے کی ذمہ داری حال ہی میں حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن فورس(حیدرا) کے سپرد کی گئی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں بارش کے نتیجہ میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے ریاستی حکومت نے خصوصی اقدامات کاآغازکردیا ہے۔
دنیا کے بڑے شہروں سے مقابلہ کرنے کی دوڑ میں شامل حیدرآبادکو آفات سے نمٹنے میں بھی مؤثر بنانے کی ذمہ داری حال ہی میں حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن فورس(حیدرا) کے سپرد کی گئی ہے۔
حیدراکے تحت کام کرنے والی ڈی آرایف ٹیم کو مزید مضبوط بنانے نئی گاڑیاں اور آلات فراہم کئے گئے ہیں۔موسم برسات کے دوران ہنگامی صورت حال سے نمٹنے حیدرا نہ صرف ڈی آرایف ٹیموں کو متحرک کر رہا ہے بلکہ خصوصی مانسون ایمرجنسی ٹیمیں بھی فیلڈ میں اتاری جا رہی ہیں۔
ریئل ٹائم الرٹ سسٹم کے تحت نچلے علاقوں میں بارش اور سیلاب کے خطرات سے متعلق عوام کو بروقت وارننگ دی جا رہی ہے۔
سیلاب کا پانی فوری نکالنے کے لئے ہائی پاور واٹر پمپس مختلف مقامات پر اسٹینڈ بائی میں رکھے گئے ہیں۔حیدراکی ٹیموں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔