شمالی بھارت

نامعلوم بیماری کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں کی موت

خاندان اور گاؤں والے ان اموات کو مبینہ طور پردیوی دیوتا کا غضب قرار دے رہے ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے ان اموات کو دماغی بخار قرار دیا ہے۔

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے کیلارس بلاک کے ایک گاؤں میں نامعلوم بیماری سے ایک بھائی اور دو بہنوں سمیت تین معصوم بچوں کی موت سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے۔

خاندان اور گاؤں والے ان اموات کو مبینہ طور پردیوی دیوتا کا غضب قرار دے رہے ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے ان اموات کو دماغی بخار قرار دیا ہے۔

سرکاری معلومات کے مطابق ضلع کے بھلسائیاں گاؤں کے کلیان یادو کی دو بیٹیاں، رادھیکا (6)، سمن (3) اور ایک 17 ماہ کا بیٹا وپن ایک ہفتے کے اندر نامعلوم بیماری کی وجہ سے موت ہو گئی۔ ایک ہی خاندان میں تین اموات کی خبر ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیم گاؤں میں پہنچ کر بیماری کا پتہ لگانے کے لیے ٹیسٹ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گھر والوں نے ان بچوں کا مناسب علاج نہیں کیا اور اسے مبینہ طور پردیوی کا غضب سمجھا۔ اسی وجہ سے گاؤں کے کچھ لوگ بھی لوگوں کی طبی جانچ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

 مورینا کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راکیش شرما نے آج یہاں بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ گاؤں کے علاوہ پانچ دیگر گاؤں میں بھی اس بیماری کا پتہ لگانے کے لیے سروے کر رہی ہے۔ ڈاکٹر شرما نے پہلی نظر میں موت کی وجہ دماغی بخار بتایاہے۔

a3w
a3w