مشرق وسطیٰ

اسرائیلی جارحیت فوری رکوائی جائے: فلسطینی وزیراعظم

محمدمصطفی فلسطین کے وزیر خارجہ بھی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی چوٹی کانفرنس برائے مستقبل سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تقریباً ایک سال قبل شروع ہونے والی اسرائیل کی نسل کش جنگ نے غیرمعمولی نقصان پہنچایا۔

اقوام متحدہ: فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفی نے اقوام متحدہ اجلاس میں غزہ میں اسرائیل کی ”نسل کش جنگ“ کی مذمت کی۔ انہوں نے گزارش کی کہ جارحیت کو روکنے بین الاقوامی فوری کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہمارے لوگ جدید تاریخ کے ایک تاریک ترین باب سے گزررہے ہیں۔

محمدمصطفی فلسطین کے وزیر خارجہ بھی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی چوٹی کانفرنس برائے مستقبل سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تقریباً ایک سال قبل شروع ہونے والی اسرائیل کی نسل کش جنگ نے غیرمعمولی نقصان پہنچایا۔

 اس نے انسانی بحران پیدا کیا۔ وہ 7  اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملہ کے بعد غزہ پٹی میں شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کا حوالہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس جنگ نے فلسطینی عوام کے مستقبل کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔

بین الاقوامی برادری کو اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے فوری حرکت میں آنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اسرائیل کا غیرقانونی قبضہ ختم ہونا چاہئے۔

 فلسطینی رہنما نے جنگ زدہ فلسطین کے عوام کی استقامت کی تائید کی۔ وزارت ِ صحت غزہ کا کہنا ہے کہ پیر تک 41455 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ محمد مصطفی نے کہا کہ جیسا کہ ماضی میں ثابت ہوچکا ہے ریاست فلسطین معاشی اور دیرپا ترقی کا ہدف پورا کرسکتی ہے۔

a3w
a3w