بی جے پی کی حکومت آتی ہے تو سکریٹریٹ کے گنبدوں کو توڑ دیں گے: بنڈی سنجے
بنڈی نے سیکرٹریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسے تاج محل کی نقل کے طور پر بنایا گیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے آج کہا کہ اگر ان کی پارٹی ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے گنبدوں کو توڑ ڈالیں گے۔
’’جنم گوسا-بی جے پی بھروسہ‘‘ پروگرام کے تحت کوکٹ پلی حلقہ میں اولڈ بوئن پلی کے مختلف وارڈس میں کارنر میٹنگس کا آغازکرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ کے سی آر نے سکریٹریٹ کے نام پر تاج محل کی نقل تیار کی ہے۔
بنڈی نے سیکرٹریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسے تاج محل کی نقل کے طور پر بنایا گیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کے سی آر نے صدر مجلس اسد الدین اویسی کو خوش کرنے کے لئے یہ سکریٹریٹ تعمیر کیا ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر پر تلنگانہ کا کنٹرول ایم آئی ایم کے ہاتھ میں دینے کی کوشش کا بھی الزام لگایا۔
بندی سنجے نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ سکریٹریٹ کے گنبدوں کو ڈھادیں گے اور ان کی جگہ ہندوستان اور تلنگانہ کی ثقافت اور روایات کی عکاسی کرنے والی تعمیرات کی جائیں گی۔