دہلیسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

وزیر اعظم کی اسکیم، مکان حاصل کرنے خاتون رشوت دینے پر مجبور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایک خاتون نے جمعرات کے روز اسٹیج پر آکر یہ دعویٰ کیا کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت ایک مکان حاصل کرنے کے لئے اسے 30 ہزار روپے رشوت دینی پڑی۔

بدایوں:ایک خاتون نے جمعرات کے روز اسٹیج پر آکر یہ دعویٰ کیا کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت ایک مکان حاصل کرنے کے لئے اسے 30 ہزار روپے رشوت دینی پڑی۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ خاتون یہ دعویٰ کررہی ہے کہ اسے 30 ہزار روپے رشوت دینی پڑی تھی۔ یہ واقعہ اترپردیش کے بدایوں میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران پیش آیا۔

وہاں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی اور پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان کو ان کے مکانات کی چابیاں دی گئی تھیں۔ یہ مکانات اسی اسکیم کے تحت تعمیر کئے گئے ہیں۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے اس خاتون سے سوال کیا کہ اُسے مکان ملا یا نہیں۔

خاتون نے ہاں میں جواب دیا۔ اِس شخص نے مزید پوچھا کہ کیا اسے مکان کے لئے کوئی رقم ادا کرنی پڑی۔ جس پر پہلے تو اس خاتون نے کہا نہیں پھر اس نے کہا ہاں اور بتایا کہ اُسے گھر کے لئے 30 ہزار روپے بطور رشوت دینے پڑے۔

اس پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے وہاں موجود بی جے پی رکن اسمبلی کو گھورتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس نے خاتون سے پوچھا کہ کیا وہ اس مکان کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے جس پر اس نے کہا ”ہاں“۔

اس تقریب کے دوران داتاگنج کے رکن اسمبلی راجیوکمار سنگھ نے سرٹیفکیٹس اور تمام سرکاری اسکیمات بشمول پی ایم ہاوزنگ اسکیم کے سرٹیفکیٹس اور چابیاں استفادہ کنندگان میں تقسیم کیں۔

بہرحال بزرگ خاتون استفادہ کنندہ نے اسٹیج سے سچائی بتادی۔ اس واقعہ نے ریاست میں نظم وضبط کی صورتحال کو بے نقاب کردیا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ استفادہ کنندگان کسی سرکاری اسکیم یا اسکیمات کا فائدہ اس وقت تک حاصل نہیں کرسکتے جب تک کہ وہ اترپردیش کی ڈبل انجن حکومت کو رشوت نہ دیں۔

a3w
a3w