مشرق وسطیٰ

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کا چھاپہ

اسرائیلی پولیس کے گزشتہ چھاپوں میں مسجدِ اقصیٰ میں محکمہ اوقاف کے افسران اور محافظوں کو باہر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس بار ان کا رویہ مختلف اپنایا گیا تھاجس پر شدید ردِ ظاہر کیا گیا ہے۔

یروشلم: مقبوضہ مشرقی القدس میں مسجد اقصیٰ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی پولیس نے مسجد میں نماز ادا کرنے والوں، اہلکاروں اور محافظوں کو باہر نکال دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی القدس میں مسجد الاقصیٰ پر چھاپہ مارا۔

متعلقہ خبریں
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا
اسرائیلی جارحیت کے خلاف آصفی مسجد لکھنو میں مظاہرہ
فلسطینی حکام نے قانونی امداد گروپ کا رجسٹریشن روک دیا

چھاپے کے دوران اہلکاروں اور محافظوں کے ساتھ ساتھ مسجد کے اندر نماز پڑھنے والوں کو بھی باہر نکال دیا گیا ہے۔

تھوڑی دیر بعد محکمہ اوقاف کے افسران اور گارڈز کو دوبارہ آنے کی اجازت دے دی گئی اور پولیس کی جانب سے چھاپے کی وجوہات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے گزشتہ چھاپوں میں مسجدِ اقصیٰ میں محکمہ اوقاف کے افسران اور محافظوں کو باہر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس بار ان کا رویہ مختلف اپنایا گیا تھاجس پر شدید ردِ ظاہر کیا گیا ہے۔