کرناٹک

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کیخلاف سدارامیا کا سخت موقف

کرناٹک میں کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بڑے پیمانے پر جھوٹی خبروں کی مہمات چلائی جارہی ہیں جس کے بعد یہ احکام جاری کیے گئے ہیں۔

بنگلورو: چیف منسٹر سدارامیا نے حکام کوجھوٹی خبروں کی مہمات کی اصل کا پتا لگانے کی ہدایت دی۔ ان کے دفتر نے منگل کو یہ بیان جاری کیا جس کے مطابق ریاست میں کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بڑے پیمانے پر جھوٹی خبروں کی مہمات چلائی جارہی ہیں جس کے بعد یہ احکام جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
”آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہیں:“ سدارامیا کا بی جے پی قائدین پر طنز
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات

عہدیداروں کو جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کی شناخت کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ سدارامیا نے احکام کے سلسلے میں ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 بیان میں کہا گیا کہ2013ء میں بھی کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد جھوٹی خبروں کا عفریت پیدا ہوگیا تھا۔ اس بار بھی سیاسی مخالفین نے وہی ہتھکنڈا اختیار کیا۔ یہ کوششیں‘ تیزی سے قریب آرہے لوک سبھا انتخابات کے پس منظر میں کی جارہی ہیں۔

 وہ زیادہ سے زیادہ جھوٹی /فرضی خبریں پھیلارہے ہیں جس سے سماج میں بے چینی پیدا ہونے کا امکان ہے۔“ چیف منسٹر نے حکام کو ابتداء میں ہی کارروائی کرکے اس کی جڑیں کاٹنے کی ہدایت دیں۔ گزشتہ مرتبہ قوتوں نے بچوں کا اغوا کرنے والوں، گائے کے گوشت کی منتقلی پر جھوٹی خبریں پھیلائی تھیں۔

 عوام نے بی جے پی اور سنگھ پریوار کو مسترد کرکے سزا دی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے تیاریوں کے وقت جھوٹی خبروں کے ذریعہ گروپس کے درمیان جھڑپیں منظم کرنے اور فسادات کرانے کے آثار ہیں۔ سدارامیا نے کہا کہ اس ضمن میں ضروری کارروائی کی جانی چاہیے۔

قبل ازیں پولیس کمشنریٹ اور ریاستی پولیس ہیڈ کوارٹرس میں اس کے لیے ایک خصوصی تکنیکی ٹیم موجود تھی۔ وہ جھوٹی خبروں کا پتا لگاکر فیکٹ چیک کے ذریعہ عوام کو انتباہ دیتی تھی۔ تاہم بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد اسے روک دیا گیا۔

 اس کا دوبارہ آغاز ہوناچاہیے۔ سدارامیا نے سائبر پولیس کو ہدایت دی کہ انہیں جھوٹی خبروں کا پتا لگانے اور ماہانہ اساس پر رپورٹ پیش کرنے کی تیاری کرنی ہوگی۔

a3w
a3w